وزیراعظم عمران خان کا تازہ ترین موقف سامنے آگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ اپوزیشن والے چور ہیں ہم نے ان کو باغی نہیں بنانا‘نوازشریف ودیگرکے خلاف مقدمے کا اندراج غلط ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان سے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سیاسی صورتحال،اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک پر گفتگو کی گئی

اور ن لیگی قیادت کے خلاف بغاوت کے اندراج مقدمے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔عمران خان نے فواد چوہدری سے استفسار کیا کہ بغاوت کامقدمہ کس نے درج کرایا ہے ‘ اپوزیشن والے چورہیں‘ ہم نے ان کوباغی نہیں بنانا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ 3سابق جرنیلوں،وزیراعظم آزادکشمیرپربغاوت کامقدمہ احمقانہ حرکت ہے، بغاوت کیس پر وزیراعظم نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *