وزیراعظم عمران خان کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 2018 کے سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کے اراکین کے ووٹ 5،5 کروڑ روپے میں خریدے گئے، اب پھر ارکان کے ریٹ لگنا شروع ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں 30 سال سے پتہ ہے کہ

سینیٹ الیکشن میں بولیاں لگتی ہیں، 2018 کے سینیٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو 5،5 کروڑ روپے میں خریدا گیا جس پر ووٹ بیچنے والے 20 ارکان کو پارٹی سے نکالا۔انہوں نے مزید کہا کہ 2021 کے سینیٹ الیکشن سے پہلے بھی ریٹ لگنا شروع ہوگئے ہیں اور انہیں پتہ ہے کہ سینیٹ الیکشن کیلئے کون ریٹ لگا رہا ہے۔خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن 2018 میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ووٹ بیچنے والے 20 اراکین اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا تھا، تین سال بعد ان ووٹوں کی خریدو فروخت کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح اراکین صوبائی اسمبلی نوٹوں کی گڈیاں وصول کرکے گن رہے اور بیگوں میں بھر رہے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *