وزیراعظم عمران خان کا حیران کن بیان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے سوا دوسال باقی رہ گئے ہیں‘ اب ہمارے پاس یہ بہانہ نہیں بچا کہ ہم سیکھ رہے ہیں‘ کارکردگی دکھانے کا وقت آ گیا ہے ‘ اب کوئی بہانہ نہیں چلے گا‘ جب تک ساری وزارتیں پرفارم نہیں کریں گی ہم

حکومتی کارکردگی بہتر نہیں کرسکیں گے‘ عمران خان کا کہنا تھا کہ جب حکومت میں آئے تو پوری طرح تیار نہیں تھے تین ماہ صرف معاملات سمجھنے میں لگ گئے‘ توانائی سمیت کئی شعبوں میں ڈیڑھ سال تک اصل اعدادوشمار کا پتہ ہی نہیں چل رہا تھا‘ ہر چیز جو ہم باہر سے بیٹھ کر دیکھ رہے تھے جب حکومت میں آئے تو وہ بالکل مختلف تھی‘امریکا کی طرح یہاں بھی نئی حکومت کو ہر چیز کی صورتحال پر بریفنگ دی جانی چاہئے ‘اب ہمیں سسٹم کو بدلنا چاہئے ‘کل بروز منگل کو مالی سال 21۔2020 ءکیلئے وزارتوں کی کارکردگی کے معاہدوں پر دستخطوں کی تقریب اور وفاقی وزارتوں کو کارکردگی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہر حکومت کو پوری تیاری کے ساتھ برسر اقتدار آنا چاہئے اور اسے صورتحال کے بارے میں مکمل بریفنگ دی جانی چاہئے،

Sharing is caring!

Comments are closed.