وزیراعظم عمران خان کا حیران کن روپ سامنے آگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان عمران خان نے پارٹی و حکومتی ترجمانوں  کے اجلاس میں معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ڈویژن ندیم بابر کی تعریف کردی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی و حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے  ندیم بابر کی تعریف کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے

مناظرے میں شاہد خاقان عباسی کو مات دینے پر ندیم بابر کو سراہا۔پارٹی ارکان نے گیس کی لوڈشیڈنگ سے متعلق اظہار خیال کی کوشش تو وزیراعظم نے تمام ارکان کو چپ کرا دیا اور کہا یہ سیاسی امور پر تبادلہ خیال کی بیٹھک ہے، دوسرے کسی موضوع پر بات نہ کی جائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے پروگرام میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ڈویژن ندیم بابر نے مناظرہ کیا تھا۔جس پر پی ٹی آئی کے ترجمانوں کی طرف سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس ٹی وی پروگرام میں ندیم بابر نے اپنے دلائل سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو مات دیدی تھی جبکہ مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے اس موقع پر حکومتی نمائندے کو لاجواب کر دیا تھا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.