وزیراعظم عمران خان کا دل خوش کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی نے انتخابی اصلاحات پر حکومت کیساتھ ہر ممکن تعاون کا اعلان کر دیا ہے،سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انتخابی اصلاحات ضروری ہیں، ہم حکومت کیساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں،یوسف رضا گیلانی

نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے انتخابی اصلاحات اور ایوان کی کارروائی کے لئے تعاون مانگا ہے، انہوں نے مصطفی نواز کھوکھر کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے، اختلاف رائے جمہوریت کی روح ہے، پیپلز پارٹی اس کو سراہتی ہے،انہوں نے کہا کہ آزاد ارکان کے ساتھ میرا مسلسل رابطہ ہے ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ کا ماحول اچھا ہونا چاہیے۔ سپیکر سے کہا ہے کہ ایسا ماحول بنائے جہاں ہر ممبر کو اظہار رائے کی آزادی ہو۔دوسری طرفپیپلز پارٹی نے سپیکر قومی اسمبلی کے بلائے گئے اجلاسوں کا بائیکاٹ ختم کرنے کا بڑا فیصلہ کرلیا۔ پیپلز پارٹی کی درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو الگ چیمبر بھی الاٹ کردیادوسری طرف سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی میں ماحول کو سازگار بنانے اور اپنے تعاون کا یقین دلانا قابل ستائش ہے،پیپلزپارٹی کی جا نب سے سید نوید قمر کا بطور فوکل پرسن تقرر سیاسی بالغ نظری کا مظہر، ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حزب اقتدار اور حزب اختلاف کو سرگرم کردار ادا کرنا ہو گا، اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹی کے قیام کیلئے خطوط لکھ دیئے ہیں جواب کا انتظا ر ہے، انتخابی عمل پر اعتماد کو بحال کرنا اپوزیشن اور حکومت کی مشترکہ ذمہ داری ہے،انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کااپو ز یشن کی جانب سے نام وصول ہونے پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائیگا۔جمعرات کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملا قا ت کی۔ملاقات میں قائد ایوان سینٹ ڈاکٹر شہزاد وسیم بھی موجود تھے۔ملاقات میں ملکی سیاسی اور پارلیمانی امور سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ایوان میں خو شگو ار ماحول میں بحث اور قانون سازی پارلیمان کے تکریم میں اضافہ کریگی، مو جودہ انتخابی عمل میں شفافیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سینٹ میں قائد حزب اختلاف سے ہو نیو الا رابطہ خوش آئند تھا،اس موقع پر چیئر مین سینیٹ کی سپیکر قومی اسمبلی کا پارلیمانی نظام کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کوششوں کی تعریف کی اور کہا انتخابی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے اور کمیٹی کا جلد قیام مثبت قدم ہو گا۔قائد ایوان سینٹ ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا حکومت پارلیمانی نظام کی مضبوطی کیلئے تمام تر معاملات کو افہام وتفہیم سے حل کرنا چاہتی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *