وزیراعظم عمران خان کو بیرونی ممالک سے جو تحفے ملتے ہیں وہ اپنے پاس کیوں رکھ لیتے ہیں ؟

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے مختلف ملکوں سے وزیراعظم کو ملنے والے تحفے پاس رکھنے کا اعتراف کرلیا، بیان میں کہا اب ماضی کی طرح تحفے غائب نہیں ہوتے، اگر کوئی تحفہ پاس رکھنا مقصد ہو تو اس کی رقم خزانے میں جمع کرائی جاتی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو ملنے والے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ کوئی تحفہ پاس رکھنا مقصود ہو تو پیسے خزانے میں جمع کروائے جاتے ہیں، ماضی میں تحفے کے لیے 15فیصد تک رقم جمع کروائی جاتی تھی۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں تحفےکی رقم 50 فیصد جمع کروائی جاتی ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ ماضی کی طرح تحائف غائب نہیں ہوتے۔

Comments are closed.