وزیراعظم عمران خان کو خصوصی پیغام بھجوا دیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) آرٹسٹ ایکیوٹی آف پاکستان کا ایک ہنگامی اجلاس گلبرگ میں ہوا، جس میں سینئر فنکاروں نے شرکت کی جن میں انعام خان،جاوید رضوی، پرویز رضا،عذرا آفتاب،جاوید رضا اور راجہ ناصر نے شرکت کی۔اس موقع پر میزبان انعام خان نے پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کو ملنے

والا ماہانہ وظیفہ جو کئی ماہ سے نہیں ملا تھا وہ اب یکمشت مل جائے گا۔ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ پانچ ہزار روپے کی رقم کسی بھی فنکار کے لئے ناکافی ہے جس میں فوری طور پر اضافہ کیا جائے۔ہم صدر پاکستان کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے مطالبات سنے اور انہیں جلد پورا کرنے کا وعدہ کیا۔انعام خان نے مزید کہا کہ بہت جلد آرٹسٹ ایکیوٹی آف پاکستان کی رجسٹریشن کا عمل کرالیں گے ،جس کے بعد با ضابطہ عہدے داروں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔جاوید رضوی نے کہا کہ فنکاروں کو ملنے والی رقم وظیفہ نہیں بلکہ اعزازیہ ہے جس میں اضافہ ضروری ہے۔پرویز رضا نے کہا کہ اگر فنکار نہ ہوتے تو شاید آج شوکت خانم اسپتال بھی نہیں ہوتا کیونکہ فنکاروں نے ہر شعبے میں ہمیشہ اپنا کردار بہترین طریقے سے ادا کیا ہے۔عذرا آفتاب نے کہا کہ کے پی کے اور بلوچستان میں فنکاروں کو تیس ہزار روپے سے زائد رقم ملتی ہے جبکہ کہ پنجاب میں رقم بہت کم ہے۔جاوید رضا نے کہا کہ بے شمار فنکار اور تکنیک کار حکومتی بے حسی کی وجہ سے دنیا ہی چھوڑ گئے ہیں جو چند باقی ہے انہیں متاثر ہونے سے بچایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *