وزیراعظم عمران خان کی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات۔۔۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ، کل شام ہونے والی اس ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا

کہ پوری قوم کی حمایت کے ساتھ مادر وطن کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔ اس معاملہ پر کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی ۔ علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی منصوبوں میں ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی شہری آبادی سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کیلئے ضروری ہے کہ شہروں کے ماسٹر پلان کو ازسرنو مرتب کیا جائے۔

Comments are closed.