وزیراعظم عمران خان کی بات سے متفق، انتہائی اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کپتان کا کرزما ۔روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے جلد ہی تیسری کورونا ویکسین رجسٹرڈ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے اتفاق کیا کہ اس دوا کو تمام انسانیت کے لیے وسیع پیمانے پر دستیاب کیا جانا چاہئے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس

میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں روسی صدر نے کہا کہ روس اپنی تیار کردہ تیسری کورونا ویکیسن جلد ہی رجسٹرڈ کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ روس میں تیار کردہ تمام کورونا ویکسین محفوظ اور مؤثر ہیں، روس دنیا بھر کو کورونا ویکسین کی تیاری اور وبا سے نٹمنے کے لیے مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ پیوٹن نے کہا کہ ہم پہلے ہی دو کورونا ویکسین رجسٹرڈ کر چکے ہیں اور مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں ویکیسن محفوظ اور مؤثر ہیں، ان کے استعمال سے کوئی مضر اثرات سامنے نہیں آئے۔ روسی صدر نے یہ بھی کہا کہ ماسکو کورونا وائرس سے متعلق ویکسین کے سلسلے میں تعاون کے لئے تیار ہے اور انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے اتفاق کیا کہ اس دوا کو تمام انسانیت کے لیے وسیع پیمانے پر دستیاب کیا جانا چاہئے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کوروناسے نمٹنے کے لیےمشترکہ عالمی کوششیں کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا ویکسین کی مناسب قیمت اور تمام ممالک کیلئے دستیابی یقینی بنانا ہوگی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، گزشتہ2 دہائیوں سے ایس سی او نے کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں ، پاکستان اور چین کورونا ویکسین کی تیاری میں مشترکہ کوششیں کررہے ہیں، عالمی برادری کومشترکہ کوشش سے اس مرض کے خاتمے کیلئے کام کرنا ہوگا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *