وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو لینے کے دینے پڑ گئے

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب بار کونسل نے وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کا لائسنس معطل کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل نے ایازبٹ ایڈووکیٹ کی درخواست پر ‏کارروائی کرتے ہوئے حسان نیازی ایڈووکیٹ کا لائسنس معطل کیا ہے۔معطلی کے بعد معاملہ مزید کارروائی کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کو بھجوا دیا گیا ہے۔

‏پنجاب بار کونسل نے مزیدکارروائی 17جولائی کےلئےملتوی کر دی ہے۔ایازبٹ ایڈووکیٹ نےحسان نیازی کےخلاف پنجاب بار کونسل کو درخواست دی تھی جس میں کہا ‏گیا تھا کہ حسان نیازی نےساتھی وکلا کے ساتھ مجھے اور میری کلائنٹ کو زدوکوب کیا۔ اسی واقعہ پر حسان نیازی کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں کئی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج ہے۔

Comments are closed.