وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی ویڈیو وائرل

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے لاہور میں احتجاج کے دوران ایس ایچ او کو دھکا دے کر پیچھے کردیا ۔نجی ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق شہر میں جاری ایک احتجاج کے دوران حسان نیازی نے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی اس دوران انہوں نے

ایک ایس ایچ او کو دھکے بھی دیے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2019میں سانحہ پی آئی سی کے دوران بھی جب وکلا برادری نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو لوجی پر دھاوا بولا تھا تو حسان نیازی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پولیس کی گاڑی کو نذر آتش کر رہے تھے پھر جنو ری 2020میں حسان نیازی کی ایک گاڑی سے ٹکر ہو گئی تھی جس پر حسان نیازی نے اپنی گاڑی سے باہر نکل کر دوسری گاڑی کو ٹھوکریں لگائی تھیں اور کار سوار کو مغلطات بھی دی تھیں ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *