وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانے کے معاملے پر پی ڈی ایم جماعتوں کے 5 اہم قائدین ان ہاؤس تبدیلی کے مخالف جبکہ چار قائدین نے حمایت کردی ہے۔ پی ڈی ایم کے کئی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی سے وضاحت مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم

میں شامل جماعتوں کے اکثر قائدین نے سربراہی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، محمود خان اچکزئی، ساجد میر،عبدالمالک بلوچ، اویس احمد نورانی ان ہا ؤس تبدیلی کے مخالف نکلے۔ذرائع کے مطابق اختر مینگل،بلاول بھٹوزرداری اور بلوچستان نیشنل پارٹی اِن ہاؤس تبدیلی کے حق میں ہیں، قومی وطن پارٹی کے آفتاب احمد شیر پاؤ ان ہاؤس تبدیلی کے حامی ہیں۔ ادھر مسلم لیگ(ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کیخلاف فیصلہ کن لانگ مارچ کرنا چاہیے، تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پیپلزپارٹی کی پرانی تجویز ہے۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں تجویز پر بحث کرکے اتفاق رائے سے فیصلہ کرتے ہیں،اگربلاول کے پاس تحریک عدم اعتماد کیلئے نمبر ہیں تو ضرو رپیش کریں،سینیٹ میں نمبر تھے لیکن ہماری تحریک اعتماد کامیاب نہیں ہوئی تھی، اب ایک ہی راستہ ہے،حکومت کیخلاف فیصلہ کن لانگ مار چ کا، جس پر چلنا چاہیے، پاناما بھی فراڈ تھا اور براڈ شیٹ بھی فراڈ ہے، حکومت صرف توجہ ہٹانے کیلئے براڈ شیٹ، براڈ شیٹ کر رہی ہے۔ مارچ کا مہینہ مارچ کیلئے اچھا ہے،حکومت کیخلاف فیصلہ کْن مارچ ہونا چاہیے۔(ن) لیگی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف شروع دن سے ہی ان ہاؤس تبدیلی کے مخالف رہے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.