وزیراعظم عمران خان کے دوست انیل مسرت کا حیران کن بیان سامنے آگیا

لندن ( ویب ڈیسک ) گورنر پنجاب محمد سرور کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ میں صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا گورنر پنجاب اپنی حکومت سے ناراض ہیں جس پر انیل مسرت نےجواب دیتے ہوئے کہا کہ بہن بھائیوں میں بھی لڑائی ہوجاتی ہے۔گورنر پنجاب کی لندن آمد پر ان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا

جہاں صحافیوں نے انیل مسرت سے چودھری سرور کے وفاق سے کشیدہ تعلقات پر سوالات کی بوچھاڑ کی ، انیل مسرت نے سوالات کے جواب دیے اور کہا کہ چودھری محمد سرور پرانے ساتھی ہیں ، آئندہ الیکشن میں بھی ہمارے ساتھ ہی ہوں گے ، وزیر اعظم عمران خان اپنی مدت کے ان آخری دو سالوں میں وعدوں کی تکمیل کیلئے جان لڑا دیں گے ۔انیل مسرت نے مزید کہا کہ نیا پاکستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی بن گئی ہے، لاکھوں گھر بن رہے ہیں۔ادھر گورنر پنجاب نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کا کہا جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، سائیڈ لگانے والی خبریں بھی حقیقت کے متضاد ہیں ۔

Comments are closed.