وزیراعظم عمران خان کے مشیروں کی فوج کس طرح تحریک انصاف کی جڑیں کاٹ رہی ہے ؟ بڑے میڈیا گروپ کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بیوروکریسی کے بعد حکومتی مشیروں کی طرف سے بھی مبینہ طور پر وفاقی حکومت کیلئے مشکلات کھڑی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ مستند ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے بیشتر مشیروں کی طرف سے اختیارات کا بیجا استعمال عوامی اور سیاسی سطح پر تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعظم کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں۔

روزنا مہ پاکستان میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ۔۔۔۔۔۔۔حکومت جو پہلے ہی بیوروکریسی کہ طرف سے ڈی فیم کئے جانے کے چیلنج کا سامنا کر رہی ہے اس اب اپنے ہی مشیروں کے اقدامات کی وجہ سے مزید مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی طرف سے ملکی سطح پر تجارت کی پالیسیوں کی وجہ سے حکومت کو نہ صرف ہدف تنقید بننا پڑ رہا ہے بلکہ مستقبل میں مقدمات کا سامنا بھی ہو سکتا ہے، بالخصوص بھارت سے تجارت میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں سامنے آ رہی ہیں، جان بچانے والی ادویات کے ساتھ عام ادویات کی درآمد اور ملکی اضافی برآمدات کے ساتھ ضرورت کی اشیاء کی برآمد کی اجازت بھی دی جا رہی ہے، جس سے نہ صرف ملک میں ان اشیاء کی قلت بلکہ مہنگی ہونے کا بھی خطرہ ہے، جو حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے کر رہی ہے۔ دوسری طرف شوگر مافیا کے خلاف جہاں 1985 سے واقعات کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جا رہا ہے وہاں شوگر کی برآمدگی کے معاملے میں حالیہ ذمہ داروں کے تعین میں ان کی نامزدگی کے بجائے وفاقی کابینہ یا صوبائی کابینہ کے الفاظ استعمال کر کے اجتماعی ذمہ داری ڈال کر اصل ذمہ داروں کو تحفظ دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے مشیر حکومت کو ڈی فیم (بدنام ) کرنے کی بیوروکریسی کی کوششوں پر اپنے اقدامات کے ذریعے جلتی پر تیل چھڑکنے کا کام کر رہے ہیں اور اس طرح فائدہ کی بجائے تحریک انصاف کا نقصان کر رہے ہیں ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.