وزیراعظم نے مشیروں کی مخالفت کے باوجود میاں صاحب کے خطاب کی اجازت کیوں دے دی ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف کی تقریر لائیو دکھانے پر وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی لائیو کوریج روکنے کی مشیروں اور معاونین کی تجویز مسترد کردی۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ نوازشریف کا اے پی سی سے خطاب لائیو دکھانے پر وزیراعظم کو بتایا گیا

کہ پیمرا کو ایسے عدالتی فیصلے پر عملدرآمدکا کہنا چاہئے،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے مشیروں اور معاونین خصوصی کی اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ نواز شریف کی تقریر نیوز چینلز کو نشر کرنے دی جائے،نوازشریف اپنی تقریر سے عوام میں خود ایکسپوزہوں گے،نوازشریف جھوٹ بول رہے ہیں ان کو جھوٹ بولنے دیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.