وزیراعظم کے اہم معاون خصوصی نے اچانک استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے استعفیٰ دے دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق انہوں نے ‏آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات میں سخت موقف اپنایا تھا،تابش گوہر آئی پی پیز کو اضافی ادائیگیوں کے پیسے واپس کروانے کے حق میں تھے،

انہوں نے اپنا استعفی وزیر اعظم کو واٹس ایپ کے ذریعے بھیجا،تابش گوہر توانائی کے شعبے میں اہم کردار نہ ملنے پر بھی دلبرداشتہ تھے،پی پی آ ئی کے مطابق تابش گوہر کے ندیم بابر اور عمر ایوب سے اختلافات کی خبریں بھی گردش کرتی رہی ہیں، توانائی پر ڈائریکشن نہ ہونے پر تحفظات تھے، متعدد بار اپنے خدشات سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا ۔

Comments are closed.