وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجابیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی

لاہور(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزراء اور مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں جس میں منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات میں اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو حلقوں میں جاری ترقیاتی سکیموں

پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہر ضلع کو علیحدہ ترقیاتی پیکیج دے رہے ہیں۔ منتخب نمائندوں کے حلقوں میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام ہوں گے ۔ حلقوں میں عوامی ضروریات اور ترجیحات کو مد نظر رکھ کر ترقیاتی منصوبے شروع کریں گے ۔مخصوص شہروں پر فوکس کرنا ترقی نہیں بلکہ پسماندہ علاقوں کی حق تلفی ہے ۔ تحریک انصاف کی حکومت ترقی کے سفر کو دور دراز علاقوں میں لے کر گئی۔ سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں صوبے کے عوام کی ترجیحات کو نظر انداز کر کے نمائشی منصوبے شروع کئے ۔ شوبازی والے منصوبے “سفید ہاتھی”بن کر خزانے پر بوجھ بنے ۔ عوام کے خون پسینے کی کمائی کو بے دریغ ذاتی پسند و ناپسند پر ضائع کیا گیا۔انہوں نے کہا نظر انداز علاقوں میں پہلی بار ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔ ارکان اسمبلی کو ہمیشہ مشاورت میں شامل کیا ہے ۔ ون مین شو کا قائل نہیں،ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں۔ عوام کی خدمت ہی اصل سیاست ہے ۔شوبازی پر یقین نہیں رکھتا۔ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر علاقے کا دورہ کر رہا ہوں ۔ ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء جہانزیب کھچی،شوکت لالیکا، اراکین پنجاب اسمبلی علی رضا خاکوانی، غزین عباسی، ام البنین،واثق قیوم عباسی اور مامون تارڑ شامل تھے ۔

Comments are closed.