وزیرمملکت شہریار آفریدی کا دلچسپ اور مضحکہ خیز موقف

کراچی (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہاہےکہ میری کافی دنوں سے طبیعت ٹھیک نہیں تھی منگل کو وزیراعظم ہاؤس میں ایک ایونٹ تھا جس میں حفیظ شیخ ، فوزیہ اور وزیراعظم نے تقریر کی مجھے میگرین تھا اور کھانے کے بعد انہوں نے تمام ممبران کو بتانا تھا

ووٹنگ کا طریقہ میں اس میں حصہ نہیں لے سکا،ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا، آصف زرداری اورکے پی میں ممبران کو دوبارہ موقع ملا مجھے دوبارہ ووٹ کا حق نہیں دیاگیا،شہریار آفریدی نے کہا کہ جب میں صبح پارلیمنٹ ہاؤس گیا ہوں پہلے میڈیا کے ساتھ انگیج کیا پھر اپنے چمبر میں گیا پھر جب پارلیمنٹ کے اندر گیا تو سب سے ملنے کے بعد میں نے بیلٹ لیے پنک اور وائٹ میرے ذہن میں یہ تھا کہ وہاں جو اسٹاف ہے اور الیکشن کمیشن کے سامنے پراسیس ہوگا میں ان سے پوچھ لوں گا کیوں کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی وہاں جب میں نے ان سے پوچھا وہاں اسٹیمپ نہیں ہے پین سے میں نے سائن کرنا ہے یا ٹیک لگانا ہے دو دفعہ پوچھا اُن سے دونوں صاحبان نے مجھےکوئی جواب نہیں دیا میں نے وہاں دونوں پر سائن کیا ۔

Comments are closed.