وزیر اعظم عمران خان کا مؤقف بھی آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات کا احوال بتا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میری وزیر اعظم عمران خان سے طویل ملاقات ہوئی جبکہ وزیراعظم ہاؤس میں حفیظ شیخ ،

شہزاد اکبر سمیت دیگر معاونین خصوصی سے بھی ملاقات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے بہت کُھل کر باتیں ہوئیں ، اسی دوران اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات پر بھی بات ہوئی جس پر پر وزیر اعظم عمران خان نے واضح انداز میں کہا کہ اداروں کے ساتھ تعلقات ٹھیک ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے ہٹانے کے بعد کیا آپشن باقی ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے وزراء اور مشیروں کا حقائق عوام کے سامنے رکھنے کی ہدایت دیتے ہیں۔ مگر لوگ ان کی ٹیم کی باتیں نہیں سنیں گے ،جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ وزراء کی بڑی تعداد اپوزیشن کو مغلطات کے سوابات کرنا نہیں جانتی، جبکہ چند وزرا کے ماضی میں بدعنوانی کا اسکینڈل سامنے آچکے ہیں۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بے حد پُر سکون ہیں۔ میں نے وزیر اعظم کو عوام کے ساتھ براہ راست رابطہ کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.