وزیر داخلہ بننے کے چند روز بعد ہی شیخ رشید کا بڑا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد شہر میں قائم غیر ضروری چیک پوسٹس جلد ختم کردی جائیں گی ، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں محکمہ پولیس پر سب سے کم رقم خرچ کی جارہی ہے ، وسائل میں اضافہ ضروری ہے ۔

وفاقی وزیر داخلہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ، شیخ رشید نے یہ بھی بتایا کہ رواں ماہ وزیراعظم عمران خان پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بھی شریک ہو نگے ، وزیرداخلہ نے کل نادرا ہیڈ آفس کا دورہ کرنے کا بھی اعلان کیا ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.