وزیر مملکت زرتاج گل

ڈیرہ غازیخان (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کے شوہر تحریک انصاف کے رہنما اخوند ہمایوں رضا کو دل کا دورہ ۔ انہیں انجیو گرافی کے بعدبند شریان میں ا سٹنٹ ڈال دیا گیا ،گزشتہ روز وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کے شوہر اخوند ہمایوں رضا کو اچانک دل کا دورہ پڑا

جنہیں فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان لایا گیا وہاں پر ابتدائی طبی امدادکے بعد انہیں کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ ملتان داخل کر دیا گیا جہان انجیو گرافی میں دل کی ایک شریان بند ہو نے کے باعث آپریٹ کر کےا سٹنٹ ڈال دیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی زرتاج گل فوری طور پر اسلام آباد سے ملتان پہنچ گئیں انہوں نے بتایا کہ آپریٹ کے بعد ا ب ان کے شوہر کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم وہ ابھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔