وطن عزیز کی پہلی ہندو خاتون ڈی ایس پی کی تصاویر

کراچی (ویب ڈیسک) صوبۂ سندھ کے ضلع جیکب آباد سے تعلق رکھنے والی ہندو خاتون منیشا روپیتا نے ایس پی ایس سی کا امتحان پاس کر کے ملک کی پہلی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی)بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔26 سالہ منیشا روپیتا ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے

سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا اور ڈی ایس پی کیلئے منتخب ہوگئیں۔منیشا کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈاکٹری کا پیشہ چھوڑ کر پولیس آفیسر بننے کو ترجیح دی کیونکہ وہ بچپن سے ہی کچھ منفرد کر دکھانے کا اراداہ رکھتی ہیں۔ایس پی ایس سی کا امتحان پاس کرنے والی منیشا شاعری کا بھی شوق رکھتی ہیں۔منیشا پر جوش ہیں کہ انکی ڈی ایس پی کی تربیت شروع ہو اور وہ باقاعدہ پولیس فورس میں اپنی خدمات انجام دیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *