تعلیمی ادارے جنوری میں کھلیں گے یا نہیں ؟ فیصلہ کب ہو گا؟ وفاقی حکومت نے تاریخ بتا دی

 اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاق سے آںے والی تازہ ترین خبر کے مطابق ہ تعلیمی ادارے کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ 4 جنوری کو ہوگا ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ 4 جنوری کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہے،

اس اجلاس میں حالات کا جائزہ لیا جائے گا، ہماری کوشش ہے تعلیمی ادارے جلد کھولے جائیں، بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے،تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ 4 جنوری کو ہوگا ۔ وزیر تعلیم شفقت محمود نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اندرونی اختلافات ختم نہیں ہورہے، ان میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ یہ کچھ کر سکیں، جی یو آئی (ف) کے اندرونی مسائل شروع ہوگئے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *