وفاقی وزیرداخلہ کا بڑا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے اعلان کیا ہے کہ 120 دن میں وزارت داخلہ کو بدل کر دکھاؤں گا ۔ وفاقی8 دارلحکومت کی پولیس لائنز میں پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان نے

آج پولیس کانسٹیبل کو عزت دی ہے۔ شیخ رشید نے اس موقع پر وزیرِاعظم عمران خان سے درخواست کی کہ اسلام آباد پولیس میں مزید 5 ہزار اہلکاروں کو بھرتی کیا جائے، اسلام آباد پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابرکردیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پہلی بار کسی وزیرِ اعظم نے شرکت کی ہے، اسلام آباد پولیس کی استعدادِ کار بڑھائیں گے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ انشااللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب سرخرو ہونگے ۔

One response to “وفاقی وزیرداخلہ کا بڑا اعلان”

  1. Abdul Latif Shaikh says:

    He is a lier and he not reliable person he is very old lota changes his support to the king