وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اہم اعلان

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت نے 18جنوری سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان تمام صوبوں سے مشاورت کے بعد کیا ہے،اے اور او لیول کے امتحانات مئی میں ہوں گے،گرمیوں کی تعطیلات کم کرکے کورس مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا

کہ9ویں تا 12ویں جماعت کی کلاسز 18جنوری سے شروع ہوں گی، پہلی سے 8ویں جماعت 25جنوری سے شروع ہوں گی،اے اور او لیول کے امتحانات مئی میں ہوں گے جبکہ بورڈ کے امتحانات جون میں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ یکطرفہ نہیں،تمام صوبوں سے مشاورت کی گئی،یکطرفہ کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا جاتا۔ یکم فروری سے تمام یونیورسٹیز اور ہائیر ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنزکھل جائیں گے،گرمیوں کی چھٹیاں کم کرکے کورس مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Comments are closed.