وفاقی کابینہ میں جلد تہلکہ خیز تبدیلی کا امکان ۔۔۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ میں جلد رد و بدل اور توسیع کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم وفاقی کابینہ میں مزید وزراء کو شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ عید الاضحیٰ کے بعد وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں متوقع ہیں۔ ق لیگ، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ کئے گئے وعدے

کے مطابق انہیں وزارتیں دی جائیں گی۔ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی کو بھی وزارت دی جائے گی۔ زلفی بخاری دوبارہ سے کابینہ کا حصہ بنیں گے۔ سابق وفاقی وزیر فیصل وواڈا کی دوبارہ کابینہ میں شمولیت کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ ایم کیو ایم اور باپ کو بھی ایک ایک وزارت ملنے کی امید ہے۔موجودہ وزراء میں سے بھی کچھ وزراء کو گھر بھیجا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ میں تبدیلیوں کیلئے وزیراعظم عمران خان کی مشاورت جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *