وفاقی کابینہ میں پھر اکھاڑ پچھاڑ ، اب کس کس کی چھٹی کا فیصلہ ہو گیا ؟

لاہور (ویب ڈیسک )تازہ اطلاعات کے مطابق وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر وزارتوں پر ردو بدل کا معاملہ سامنے آرہا ہے۔ وفاقی کابینہ میں ردو بدل کی تجویز زیر غور،روزنامہ jang میں رانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق عمر ایوب خان سے پاور ڈویژن لے کر اسد عمر کو دینے کی تجویز ہے۔

عمر ایوب خان پیٹرولیم ڈویژن کے وزیر رہیں گے۔کابینہ کی توانائی کمیٹی کے سربراہ بھی اسد عمر ہیں۔ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کا سربراہ پہلے عمر ایوب خان کو بنایا گیا تھا لیکن بعد ازاں ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو یہ سربراہی سونپ دی گئی اور عمر ایوب خان کو کمیٹی کا رکن بنا دیا گیا۔ اپریل 2019میں جب اسد عمر سے وزارت خزانہ واپس لی گئی تھی تو اس وقت بھی وزیر اعظم نے انہیں تو انائی کی وزارت دینے کی پیش کش کی تھی تاہم اسد عمر نے وزارت لینے سے انکار کر دیا تھا۔بعد میں نومبر 2019میں وہ منصوبہ بندی کے وزیر بن گئے ۔ ذ رائع کے مطابق وزیر اعظم سرکلر ڈیٹ میں اضافے اور بجلی چوری کی روک تھام نہ ہونے کی وجہ سے پاور سیکٹر میں جارحانہ اصلاحا ت چاہتے ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فواد چوہدری کی وزارت بھی تبدیل کی جا سکتی ہے۔وہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر ہیں ۔انہیں وزارت اطلاعات و نشریات کا قلم دان بھی دیا جا سکتا ہے۔ذ رائع کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی کابینہ میں واپسی کیلئے لابنگ کر رہی ہیں ۔ یاد رہے کہ فردوس عاشق اعوان کو وزارت اطلاعات و نشریات دی گئی تھی مگر کچھ وجوہات کی بنا پر اچانک ان سے یہ وزارت واپس لے لی گئی۔اب وہ پھر واپسی کی کوشش کر رہی ہیں۔جب سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے تب سے کابینہ میں ردوبدل نظر آ رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان تو اپنے یو ٹرن کے حوالے سے کافی مشہور ہیں ساتھ ساتھ وفاقی کابینہ میں بھی وزارتوں میں ردوبدل ہوتا رہتا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *