وفاق پنجاب پر مہربان ۔۔۔۔

لاہور(ویب ڈیسک)وفاق کا پنجاب میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں تعاون کا فیصلہ، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پروفاقی حکومت نےپنجاب کو 30 ارب روپےدینے پررضامندی ظاہرکردی۔لاہور،لیہ،راجن پور اور اٹک میں ماں بچہ ہسپتالوں کی تعمیر میں وفاقی حکومت 9 ارب 86 کروڑ روپے فراہم کرے گی،پی اینڈ ڈی بورڈ

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت ڈی ایچ کیوچکوال کیلئے 4 ارب 95 کروڑ،امراض سے بچاؤ کے پروگرام کیلئے 5 ارب روپے فراہم کرے گی،سیالکوٹ اور بہاولنگر میں بھی ہسپتالوں کی تعمیر کیلئے وفاقی حکومت 10 ارب کے فنڈزدےگی،ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کےتعاون سے پنجاب میں مکمل ہونے والے 7 ترقیاتی منصوبوں میں سے4 منصوبے تاحال منظور ہی نہیں ہو سکے،جبکہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئراورسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرکے7 منصوبوں پر مجموعی طور پر 50 ارب 32 کروڑ روپےلاگت آئےگی۔۔ذرائع کا کہنا ہےکہ موجودہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں صرف 22 کروڑ روپےمختص کیے گئےہیں،فنڈز کم مختص ہونے پران صحت کے منصوبوں پر رواں سال تیس فیصد کام بھی مکمل نہیں ہوسکےگا،جس پر یہ اضافی فنڈز وفاق سے مانگے گئےہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *