وکٹ کیپر کامران اکمل کا جذباتی پیغام

لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل پاکستان کپ سے ڈراپ کیے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناخوش دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو اللّٰہ پر چھوڑتا ہوں۔قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑی کامران اکمل نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں

کہا کہ کارکردگی دکھانے کے باوجود پاکستان کپ سے ڈراپ کیے جانے پر حیران ہوں۔انہوں نے کہا کہ بطور سینئر کھلاڑی کارکردگی دکھانے کے باوجود میرے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کو ٹیگ کرتے ہوئے درخواست کی کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں۔کامران اکمل نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ میرا جنون ہے اور میں کھیلنا چاہتا ہوں۔خیال رہے کہ کامران اکمل کو پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے لیے سینٹرل پنجاب میں شامل نہیں کیا گیا۔33 میچز پر مشتمل ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا ۔ میچز کراچی کے تین وینیوز این بی پی اسپورٹس کمپلیکس ، اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم اور یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے ۔اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم 29 اور 30 جنوری کو سیمی فائنلز اور 31 جنوری کو فائنل کی میزبانی کرے گا۔ٹورنامنٹ میں تقریبا 10 ملین روپے کی پرائز منی رکھی گئی ہے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 5 ملین روپے ملیں گے جبکہ رنرز اپ کو 2.5 ملین روپے دیے جائیں گے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *