وہی ہوا جسکا ڈر تھا : ظاہر جعفر نے عدالت کو حیران کن درخواست کردی

اسلام آباد(ب ڈیسک ) نورمقدم کیس میں ملزم ظاہرجعفرکے ذہنی مریض ہونے کی درخواست دائرکردی گئی۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے نورمقدم کیس کی سماعت کی۔ نورمقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہرجعفرکے وکیل نے ملزم کے ذہنی مریض ہونے کی درخواست دائرکردی۔ ظاہرجعفرکے وکیل نے

عدالت سے میڈیکل بورڈ تشکیل دے کرچیک اپ کی بھی استدعا کی۔اسلام آباد کی رہائشی نور مقدم کو رواں سال 20 جولائی کو زندگی سے محروم کر دیا گیا تھا۔ نور مقدم کے واقعہ کی ایف آئی آر ان کے والد اور سابق سفیر شوکت مقدم کی مدعیت میں درج کروائی گئی تھی جس میں نور کے دوست ظاہر جعفر کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

Comments are closed.