وہ دن جب مجھے کوئی پوچھتا نہ تھا ، عمر شریف نے میری مدد کی اور میں کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتا چلا گیا ۔۔۔۔ جاوید شیخ نے یادگار واقعہ بیان کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ تھیٹر میں اُن کا پہلا کردار کامیڈین کنگ عُمر شریف نے لکھا تھا۔حال ہی میں معروف میزبان ندا یاسر نے لیجنڈری اداکار اور کامیڈین کنگ عُمر شریف کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے

خصوصی مارننگ شو کیا جس میں پاکستان کے کئی نامور فنکاروں نے شرکت کی۔اس خصوصی شو میں سینئر اداکار جاوید شیخ نے فون کال کے ذریعے شرکت کی، لیجنڈ عمر شریف کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے جاوید شیخ نے کہا کہ ’میں اور عمر شریف پرانے دوست تھے، ہم تھیٹر میں ایک ساتھ پرفارم کرتے تھے اور تھیٹر میں میرا پہلا کردار بھی عمر شریف نے لکھا تھا۔‘جاوید شیخ نے کہا کہ ’جب میں تھیٹر میں اپنی پہلی پرفارمنس دینے جا رہا تھا تو عمر شریف وہ تھے جو میرے ساتھ کھڑے ہوئے، مجھے حوصلہ دیا اور میری پوری پرفارمنس میں میری مدد کی۔‘اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’ہم ایک ساتھ بہت زیادہ وقت گزارتے تھے، ساتھ کام کرنے سے لے کر رات کے کھانے تک، ہر لمحہ جو ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ گزارا وہ یاد رکھنے کے قابل ہے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’تُرکی جانے سے ایک ہفتہ قبل، میری عُمر شریف سے ملاقات ہوئی تھی اور مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ وہ ہمیں اتنی جلدی چھوڑ دیں گے۔‘جاوید شیخ نے مزید کہا کہ ’ہمارے لیجنڈ عمر شریف جیسا کوئی نہیں ہوسکتا۔‘

Comments are closed.