وہ شخص جس نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو شادی کی پیشکش کردی

خانقاہ شریف (ویب ڈیسک)59سالہ کنوارے سکول ٹیچر کی ٹک ٹاکر اسٹار عائشہ کو شادی کی پیشکش۔ تفصیلات کے مطابق محلہ حسن پورہ ریلوے کالونی سمہ سٹہ کے 59 سالہ سکول ٹیچر ماسٹر توقیر خان نے مینار پاکستان پر مجمع کا نشانہ بننے والی ٹک ٹاکر گرل عائشہ کو شادی کی پیشکش کردی۔

معززین علاقہ کے روبرو گفتگو کرتے ہوئے ماسٹر توقیر خان نے کہا کہ مجمع کے ہاتھوں ٹک ٹاکر گرل پر ہونے والے سلوک کی ویڈیو دیکھ کر دل بھر آیا اور ہمدردی کے جذبات پیدا ہو گئے۔ ایک معلم سے زیادہ مظلوم عورت کا درد کوئی اور نہیں سمجھ سکتا۔توقیر احمد خان نے ٹک ٹاکر گرل کو شادی کی پیشکش کے ساتھ ساتھ اس کی ٹک ٹاک ویڈیوز بھی خود بنانے پر آمادگی اور رضا مندی کا اظہار کیا۔اہلیان علاقہ کے سامنے مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر پر ہونے والے ظلم و ستم بیان کرتے ہوئے سکول ٹیچر توقیر خان جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور رو پڑا۔

Comments are closed.