وہ صوبہ جہاں کورونا کے مریضوں میں ریکارڈ کمی واقع ہو گئی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع میں کورونا وائرس کے مریضوں کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 1.2فیصد رہی جبکہ گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا کے725ٹیسٹ کئےگئےجن میں 9 میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ 18 ہزار967 افراد میں سے18ہزار675 صحتیاب ہوچکےہیں جبکہ بلوچستان میں کوروناوائرس سے صحتیابی کی شرح 98.46فیصد ہے ۔بلوچستان میں اس وقت کورونا وائرس کےفعال کیسز کی تعداد 93ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *