وہ پی ٹی آئی میں پرانی پوزیشن حاصل کر سکیں گے یا نہیں ؟

کراچی (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان زوہیب حسن کے پہلے سوال کیا جہانگیر ترین ایک بار پھر تحریک انصاف میں اپنی جگہ بناپائیں گے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کی طرف چلے گئے تو یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں شکست یقینی ہے

مظہر عباس نے کہا کہ جہانگیر ترین کا پی ٹی آئی میں پرانی پوزیشن حاصل کرنا مشکل ہے، جہانگیر ترین کے ذریعے پارٹی میں لوگوں کو قابو رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے،تحریک انصاف میں شفاف ریکارڈ رکھنے والے لوگ تھے مگر 2013ء کے بعد صورتحال بدل گئی،سوال یہ نہیں کہ پیسے لینے پر 20ایم پی ایز نکالے گئے سوال یہ ہے کہ ان 20لوگوں کو ایم پی اے بنایا کیوں گیا جو اپنے ضمیر بیچ دیتے ہیں،پی ٹی آئی میں ایسے پرخلوص لوگ کیوں نہیں ہیں جو بڑی سے بڑی پیشکش ٹھکرادیں، ماضی دیکھیں تو کبھی کسی پارٹی کے جینوئن کارکن نے اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *