وہ چراغ بجھانے گئے ہوئے ہیں ۔۔۔۔

ایک بزرگ بابا جی ایک گاؤں سے گزرے۔ایک عورت بولی بابا جی،میری شادی کو 12 سال ہوگئے ہیں،مگر بدقسمتی سے میری کوئی اولاد نہیں ہے۔۔بابا: تو فکر نا کر بیٹی۔۔میں مزار پہ جا کے تیرے نام سے دیا جلاؤں گا۔۔اللہ کرم کرےگا۔۔11 سال بعدبابا کا پھر اسی گاؤں سے گزر ہوا

توبابا کو اس عورت کا خیال آیا۔۔لوگوں سے اس کے گھر کا پتہ معلوم کر کےاس کے گھر تشریف لے گئے وہاں پہنچ کے دیکھا توگھر میں ہر طرف رونق لگی ہوئی ہے ہر طرف ننھے منے معصوم بچے کھیل کود میں مگن ہیں سامنے وہی عورت گود میں بچہ لئے کھڑی ہے بابا پوچھتے ہیں بیٹی یہ بچے کون ہیں؟؟عورت بتاتی ہے بابا یہ میرے بچے ہیں بابا کتنے بچے ہیں؟عورت: 8 لڑکے 6 لڑکیاں۔بابا: ماشااللہ ماشااللہ،،بچوں کے والد کہاں ہیں؟؟عورت: وہ مزار ڈھونڈ کر دیا بُجھانے گئے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *