وہ کیا سمجھتی رہیں ؟ ناقابل یقین خبر

پیرس (ویب ڈیسک )شمالی فرانس میں پانچ اور سات برس عمر کی دو بہنوں نے والدہ کی موت سے بے خبر ان کی میت کے ساتھ کئی دن گزار دیے۔اے ایف پی نے ریجنل پراسکیوٹر کے حوالے سے بتایا کہ بچیوں کی والدہ اچانک انتقال کر گئی تھیں اور وہ سمجھ رہی تھیں کہ والدہ سو رہی ہیں۔

لی مون شہر کے پراسکیوٹر آفس کے مطابق بچیوں کی سکول سے لمبی غیر حاضری پر سکول پرنسپل نے پولیس کو الرٹ کیا۔ جب بدھ کو پولیس افسران خاتون کے اپارٹمنٹ پر پہنچے تو بچیوں نے پولیس افسران کو یہ کہہ کر گھر میں داخلے سے روک دیا کہ ’خاموش ہو جائیں، امی سو رہی ہیں۔

Comments are closed.