وہ ہمسفر تھا مگر ۔۔۔۔۔ کے خالق نصیر ترابی انتقال کر گئے

کراچی (ویب ڈیسک)معروف عالم دین مرحوم علامہ رشید ترابی کے فرزند اور معروف دانشور اور شاعر نصیر ترابی 75 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے وہ کچھ عرصے سے سانس کے عارضے میں مبتلا تھے،مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہرین امام بارگاہ کربلا انچولی میں ادا کی گئی ،

تدفین وادی حسین قبرستان میں کی گئی ،علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں علامہ باقر عباس زیدی، علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفریکے علاوہ معروف عالم دین علامہ نقی نقوی نےنصیر ترابی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

Comments are closed.