وہ 2 جگہیں جہاں کورونا وائرس نہیں پہنچ پایا۔۔۔

ریاض (ویب ڈیسک)امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ دنیا میں دو ایسی جگہیں ہیں جہاں کرونا وائرس نہیں پہنچ پایا۔کرونا وائرس کی عالمی وبا ء میں دنیا بھر سے آنے والے زائرین کے لیے حفاظتی انتظامات سے متعلق ایک سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے امام کعبہ نے ڈاکٹر شیخ عبدالرحمان السدیس کہا کہ

جن مقامات میں یہ وبا ء)اللہ کے حکم سے(داخل ہی نہیں ہو پائی ان میں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ؐشامل ہیں۔شیخ عبدالرحمان السدیس کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مثالی اقدامات کیے جس کے باعث ملک میں یہ وبا ء دنیا کے باقی ممالک کے مقابلے میں اس قدر تیزی سے نہیں پھیلی۔امام کعبہ نے عمرے کے لیے آنے والے زائرین پر زور دیا کہ وہ سعودی حکومت کے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کریں تاکہ اس وبا ء سے محفوظ رہ سکیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *