ویراٹ کوہلی اور بابر اعظم میں سے بہترین کپتان کون؟

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز اور ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں نمیبیا کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزا نے بھارتی میڈیا پر انٹرویو کے دوران بابر اعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ بابر اعظم کے گرد گھومتی ہے۔

ڈیوڈ ویزا نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی اور بابراعظم میں سے منتخب کرنا کہ کون بہتر ہوگا تھوڑا سا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نہایت مستقل مزاجی سے پرفارمنس دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم اوپننگ کرتے ہیں اور پوری اننگز بیٹنگ کرتے ہیں، ویرات کوہلی بابر اعظم سے تھوڑا سا زیادہ جارحانہ مزاج سے کھیلتے ہیں۔ خیال رہے کہ ڈیوڈ ویزا پہلے جنوبی افریقا کی نمائندگی کرتے تھے، تاہم اس ورلڈکپ میں وہ نمیبیا کی جانب سے کھیل رہے ہیں، ان کی ٹیم منگل کو پاکستان کا سامنا کریگی۔

Comments are closed.