ویراٹ کوہلی زندہ باد ۔۔۔۔!!! انوشکا شرما کا حیران کن مگر خوبصورت بیان

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ وہ چیخ چیخ کر اپنے شوہر کی تعریف میں دُنیا کو بتانا چاہتی ہیں کہ ویرات ایک حیرت انگیز انسان ہیں۔ویرات کوہلی کی 33ویں سالگرہ کے موقع پر اُن کی اہلیہ انوشکا شرما نے اپنے

تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی۔تصویر شیئر کرتے ہوئے انوشکا شرما نے کیپشن میں لکھا کہ ’اس تصویر اور جس طرح سے آپ اپنی زندگی گزارتے ہیں اس کے لیے کسی فلٹر کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آپ ایک ایماندار انسان ہیں اور یہی آپ کو ہمت دیتی ہے۔‘انوشکا شرما نے لکھا کہ ’میں کسی کو نہیں جانتی جو آپ کی طرح اپنے آپ کو اندھیرے سے اُٹھا کر روشنی میں لاسکے۔‘اداکارہ نے شوہر کی تعریف میں لکھا کہ ’آپ ایک بہترین انسان ہیں، آپ بےخوف ہیں اور میں چیخ چیخ کر دنیا کو بتانا چاہتی ہوں کہ آپ کتنے حیرت انگیز انسان ہیں ۔‘اُنہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو واقعی آپ کو جانتے ہیں، ہر چیز کو روشن اور خوبصورت بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘آخر میں انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کو سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی۔

Comments are closed.