ویراٹ کوہلی کا دورہ پاکستان :

سڈنی (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گریگ چیپل نے اگلے سال آسٹریلین ٹیم کے دورہ پاکستان کی حمایت کردی۔ ایک آسٹریلوی اخبار کے لیے کالم میں گریگ چیپل لکھتے ہیں کہ امید ہے اگلے سال فل اسٹرینتھ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ کی بہتری کے لیے یہ دورہ بہت ضروری ہے۔

گریگ چیپل نے اخباری کالم میں اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کا جائزہ وفد پاکستان میں اقدامات سے مطمئن ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دورہ ضروری ہے تاکہ ٹیسٹ کرکٹ کو بچایا جاسکے۔سابق آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسا مہمان نواز ملک کوئی اور نہیں، ذاتی تجربہ ہے کہ پاکستان میں مہمان ٹیموں کو سربراہ مملکت کے برابر حفاظتی انتظامات ملتے ہیں ۔۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر تھے، اب ان کے وزیر اعظم ہونے سے کرکٹ کی دنیا کا اعتماد بڑھے گا۔سابق کپتان نے کہا کہ شین واٹسن پی ایس ایل کھیل چکے ہیں، اُنہیں اندازہ ہے کہ پاکستان میں کیسے حالات ہیں۔چیپل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کا بہترین ٹیلنٹ ہے، بابر اعظم، رضوان اور شاہین بہترین کرکٹرز ہیں، آج دنیائے کرکٹ کو ایک مضبوط پاکستان کرکٹ کی بہت ضرورت ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ کرکٹ آسٹریلیا اور پلیئرز ایسوسی ایشن ٹیم کو بتائے کہ یہ دورہ کرکٹ کے لیے کیوں اہم ہے، سابق آسٹریلین کپتان نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ویرات کوہلی اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل ایک بار پاکستان کا دورہ ضرور کرنا چاہیں گے۔