وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے ان پر ایک اور سنگین الزام لگا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ وینا ملک ایک مرتبہ پھر شہ سرخیوں میں ہیں کیونکہ ان کے شوہر نے اپنے ہی بچے لے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔گزشتہ سال اسد خٹک نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا

کہ ’بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا۔ مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔ جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا۔ میں نے وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔‘اداکارہ و میزبان وینا ملک شوہر کے سنگین الزامات کے بعد میدان میں آئیں اور کہا کہ قانون اور شریعت کی رو سے25 ستمبر 2019 سے بچوں کی سرپرستی میرے پاس ہے۔اداکارہ نے 2017 میں اسد خٹک سے طلاق لی، انہوں نے طلاق نامہ بھی شیئر کیا۔ دوسری جانب اداکارہ وینا ملک نے سابق شوہر اسد خٹک کےخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔اداکارہ وینا ملک نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق شوہر میرے خلاف میڈیا پر جھوٹے الزامات عائد کررہا ہے، جھوٹے الزامات میری شہرت کو متاثر کررہے ہیں۔خیال رہے کہ وینا ملک نے 25 دسمبر 2013 کو اسد خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے ہیں۔

Comments are closed.