ویڈیو آپ کو ہلا کر رکھ دے گی

ماسکو (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو خواتین ایک پہاڑی جھولے سے نیچے گر جاتی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ روس کے علاقے داغستان کی وادی سولاک میں پیش آیا جہاں خواتین چھ ہزار فٹ کی بلندی پر جھولا جھول رہی تھیں

کہ جھولا پول سے ٹکرانے کے باعث یہ ٹوٹ گیا اور دونوں خواتین نیچے جا گریں۔ایک روسی اخبار کا کہنا ہے کہ جھولا زیادہ بلندی پر نہیں تھا جس کی وجہ سے دونوں خواتین جھولے سے نیچے بنے لکڑی کے تختے پر گریں اور معجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔ حادثے میں دونوں خواتین کو معمولی جسمانی چوٹیں آئی ہیں تاہم اس واقعے کا ان پر بہت گہرا نفسیاتی اثر پڑا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *