ویڈیو وائرل کرنے والا دراصل کون نکلا ؟

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ایم پی اے ثانیہ عاشق کی مبینہ قابل اعتراض ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کو ایف آئی اے نے ٹیکسلا سے گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ٹیم ملزم عمران خان کو گرفتار کرکے ٹیکسلا سے لاہور لے آئی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی ایم پی اے ثانیہ عاشق نے سائبر کرائم ونگ لاہور کو تحریری شکایت کی تھی۔شکایت میں بتایا گیا تھا کہ ملزم نے نازیبا ویڈیو کو ثانیہ عاشق سے منسوب کیا تھا۔ایف آئی اے نے ملزم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Comments are closed.