ٹوئٹر کے مداح کے اس دلچسپ سوال کا شنیریا اکرم نے کیا جواب دیا ؟

لاہور (ویب ڈیسک) ٹویٹر صارف نے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا سے چھوٹی سی سفارش کردی۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر محمد جنید نامی صارف نے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صارف کو وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بلاک کیا ہوا ہے۔

محمد جنید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ وسیم اکرم نے مجھے کیوں بلاک کیا۔‘صارف نے وسیم اکرم سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’براہِ مہربانی! مجھے اَن بلاک کردیں۔‘ٹوئٹر صارف نے شنیرا سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میری سفارش کردیں، شاید آپ کی سفارش سے میری مدد ہوجائے۔‘صارف محمد جنید کی سفارش پر ردّعمل دیتے ہوئے شنیرا نے کہا کہ ’آپ نے خود کوئی منفی ٹوئٹ کیا ہوگا، اسی وجہ سے وسیم نے آپ کو بلاک کیا۔‘شنیرا نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’اگلی بار سوچ سمجھ کر ٹوئٹ کرنا۔‘

Comments are closed.