ٹک ٹاک گرلز کا نخرہ چیک کرو : جنت مرزا نے بشریٰ انصار ی سے معافی مانگ لی، مگر ٹک ٹاک گرل کی چھوٹی بہن علشبہ انجم کا سینئر اداکارہ کو انوکھا طعنہ

لاہور (ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا کی چھوٹی بہن علشبہ انجم نے بھی لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری سے اپنی سخت باتوں کی معافی مانگ لی۔علشبہ انجم نے بشریٰ انصاری کی وضاحتی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی بات کی صفائی نہیں دے رہی لیکن جیسا بشریٰ انصاری

نے میری بہن کو کہا وہ کسی صورت مناسب نہیں تھا۔انہوں نے لکھا کہ میری بہن کیلئے ایسے ریمارکس کسی ایک ایسی معروف شخصیت نے دیے جو ناصرف ہم سے عمر میں بڑی ہیں بلکہ بےشمار لوگوں کیلئے آئیڈیل بھی ہیں۔علشبہ انجم نے کہا کہ ’مجھے معافی مانگنے میں کوئی عار نہیں لیکن میری سب سے یہ درخواست ہے کہ ہم سے نفرت کرنا بند کریں۔ ہم نے آخر آپ لوگوں کا بگاڑا کیا ہے۔‘علشبہ انجم نے یہ بھی لکھا کہ ہاں ہم کوئی سیلیبرٹی نہیں ہیں لیکن ہاں ہم عام بندے ہیں جو وہی کرتے ہیں جو چاہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *