ٹی 20 سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتے ہی پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک اور ریکارڈ قائم کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم نے رواں ایونٹ میں سیمی فائنل میں کوالیفائی کرکے پانچویں مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں نمیبیا کو باآسانی 45 رنز سے ہرا کر قومی ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

یہ پانچویں مرتبہ ہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان ٹیم 2007، 2009، 2010 اور 2012 میں مسلسل چار مرتبہ سیمی فائنل کھیل چکی ہے۔

Comments are closed.