ٹی 20 میچ میں بھارت کو ہرا کر آؤ اور بلینک چیک مجھ سے لے لینا ۔۔۔۔!!!

کراچی (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک سرمایہ کار نے پیشکش کی کہ بھارت سے میچ جیت جائیں آپ کو بلینک چیک دوں گا ۔ جمعرات کو سینیٹ کمیٹی میں انہوں نے کہا کہ اسکولز اور کلب کرکٹ بیٹھی ہوئی ہے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیپارٹمنٹ کرکٹ

کے جانے سے تنقید ہوئی ہے، میں نے آتے ہی لاکھ، لاکھ روپے فرسٹ کلاس کرکٹرز کا معاوضہ بڑھایا ۔ کراچی میں سرمایہ کاروں سے بات کی، چار بینکس اسکول کرکٹ میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔ پی سی بی نے اعلان کیا کہ ایک بھی کلب اگر انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان کو دے گا تو کلب کے تمام اخراجات بورڈ اٹھائے گا۔ آئی سی سی حفاظتی ایشوز کے حکام کے مطابق پاکستان میں سب سے بہترین اسپورٹس کو حفاظتی انتظامات دیے جاتے ہیں ۔ اتنا سنگین خطرہ نہیں تھا جس پر نیوزی لینڈ نے دورہ منسوخ کر دیا۔ انگلش بورڈ کے دورہ منسوخ کرنے پر برطانوی وزیر اعظم نے بھی بیان دیا۔رمیز راجا نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے ہفتے تک نیوزی لینڈ کی طرف سے اچھی خبر ملنے والی ہے، نیوزی لینڈ نے رابطہ کیا ہے۔وہ منسوخ کردہ دورہ کو شیڈول کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ آئندہ ہفتے ہوم سیریز کا اعلان کردینگے، پاکستان کرکٹ اکانومی بہتر کرے گا تو آئی سی سی بات بھی سنے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے بھی پیسے بنانے ہیں اور آئی سی سی کو بھی ریونیو بنا کر دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کیلئے 90 فیصد آمدنی فراہم کرتا ہے جبکہ آئی سی سی اس آمدنی میں سے 50 فیصد فنڈ پی سی بی کو دیتا ہے، بھارت آئی سی سی کو پیسے دینا چھوڑ دے توڈر ہے کہ پاکستان کرکٹ کہیں بیٹھ نہ جائے۔ جمعرات کوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کو قومی ٹیم کی تین سالہ کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے اس ٹیم کے کوچز کےلیے خرچ کیا گیا، یہاں پیسہ صفر ہے اور مغلطات بے تحاشا ہیں۔ جب تک آواز نہیں اٹھائیں گے تب تک کوئی کام نہیں بنے گا۔ ٹیم کو بھی کہا ہے کہ آپ کو ایک موڑ مڑنا پڑے گا۔ ورلڈ کپ میں قوم ساتھ ہوگی تو یہ اپنا 100فیصد دیں گے۔ پاکستان کی پچز ٹھیک نہیں اور کوچنگ بھی خراب ہے، پورے سسٹم کو ڈائریکشن دینی ہے۔