ٹی 20 میں بھارت کو ہرانے پر قومی ٹیم کے لیے بلینک چیک کا اعلان کرنے والے بزنس میں کو وعدہ یاد دلایا گیا تو

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے ’بلینک چیک‘ ملنے سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔آن لائن پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ بلینک چیک سے متعلق بات چیت ہو رہی ہے،جنہوں نے بلینک چیک دینا ہے، ان سے دیگر معاملات پر بات ہو رہی ہے

جیسا کہ وہ پاکستان کرکٹ کی کیسے بہتر خدمت کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے متعلق مزید تفصیلات جلد عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔واضح رہے کہ کراچی میں ایک میٹنگ کے دوران پاکستانی بزنس مین نے چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کو پیشکش کی تھی کہ اگر پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دی تو وہ پی سی بی کو ’بلینک چیک‘دیں گے ۔گزشتہ ماہ رمیزراجہ نے سینیٹر رضا ربانی کی صدارت میں سینیٹ کی کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس کو بتایا تھا کہ انہیں ایک سرمایہ کار نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دینے پر پی سی بی کو بلینک چیک دیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ بھارت کو عبرت ناک شکست سے دوچار کیا اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

Comments are closed.