پابندی کے بعد حامد میر کا دبنگ موقف سامنے آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اپنے پروگرام پر پابندی لگنے کے بعد حامد میر کا موقف بھی آگیا اور انہوں نے لکھا کہ ” میرے لیے کچھ نیا نہیں”۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامد میر نے لکھا کہ “ماضی میں دو دفعہ مجھ پر پابندی لگائی گئی، دو دفعہ نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے،

ایک بار میں دنیا سے رخصت ہونے سے بال بال بچا لیکن آئین میں دیئے گئے حقوق کیلئے آواز بلند کرنا نہیں روکا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اس وقت میں کسی بھی قسم کے نتائج کیلئے تیار ہوں اور کسی بھی حدتک جانے کو تیار ہوں کیونکہ وہ میری فیملی کووارننگز دے رہے ہیں۔ حامد میرعاصمہ شیرازی کی اس ٹوئیٹ پر ردعمل دے رہے تھے جس میں انہوں نے استفسار کیا تھا کہ جیو کی انتظامیہ اپنی پوزیشن واضح کرے۔ عاصمہ شیرازی نے لکھا کہ اگر حامد میر آف ایئر یا جیونیوز پر پروگرام کرنے پر پابندی لگائی گئی تو طاقتور اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کی طرف مزید انگلیاں اٹھیں گی اور پاکستان کے صحافی حامد میر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *